ایس ایس پی خیرپور پولیس کیجانب سے پولیس کے شہداء اہلکاروں کے ورثاء کو چیک کی تقسیم

ہفتہ 29 اپریل 2017 02:20

سکھر۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) ایس ایس پی خیر پور غلام اظفر مہیسر نے چھ ما ہ قبل پریالو تھانہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں شہید ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں مبارک ناریجو اور یونس کانہر کے ورثاء کو پچاس پچاس لاکھ روپے کے چیک دیے ، اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے جرائم پیشہ افراد کیساتھ جنگ لڑ رہے ہیں، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ان کا کردار لائق ستائش ہے، پولیس نے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیاہے اور جان کی قربانی تک سے گریز نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :