شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں پی ایچ ڈی تحقیق کے سیمینار کاانعقاد

ہفتہ 29 اپریل 2017 02:20

سکھر۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیںشعبہ نباتات کے زیرِ اہتمام محققہ طاہرہ جٹ کی پی ایچ ڈی تحقیق کا پہلا سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز نے کی ۔

(جاری ہے)

محققہ طاہرہ جٹ نے اپنا سیمینار صوبہ سندھ میں پیدا ہونے والی کھجور کی مختلف اقسام کا جائزہ کے عنوان پر پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ ڈائریکٹر ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رہنمائی میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھجور کی فصل دنیا کے 50سے زائد ممالک میں ہوتی ہے۔

کھجور کی 5000سے زائد اقسام ہیں جو ہر ملک میں اگائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود تحقیق اصیل، کربلائی، کڑ، اوتاکن، خرما ، ڈھکی، بیگم جنگی اور ٹشو کلچر کی کاشوواری، ڈیڈھی، گلستان ، صفوی، بیرھی اور روحتانہ پر کی گئی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن نے کہا کہ کھجور سندھ کی اہم فصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کی فصل خشک علاقوں میں اگائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور پر تحقیق وقت کی ضرورت ہے۔