سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو) کے زیر اہتمام ’’ وائس آف پارٹیشن ‘‘کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

ہفتہ 29 اپریل 2017 02:20

سکھر۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو) کے زیر اہتمام سرسو کمپلیکس سکھر میں وائس آف پارٹیشن کے عنوان سے منعقدہ ایک پروگرام میں1947 میں برصغیر کی تقسیم کے دوران ہندوستان سے پاکستان ہجرت ( بڑے پیمانے پرنقل مکانی )کے متعدد چشم دید گواہان نے اپنے مشاہدات پیش کیے اور اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے اپنے اثاثوں اپنے پیاروں کی قربانیوں اور عزیزوں کو چھوڑ کر آنے کی لازوا ل قربانیوںسے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات نثار میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کے اعلان کے بعد اگست 1947 کو 300 ملین سے زائد لوگ پر برطانوی دور اختتام پذیرہوا ، انہوں نے کہا کہ 14 ملین سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے بے گھر اور دو ملین افراد تشدد کی وجہ سے جان سے گئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک شعیب سلطان خان نے تقسیم کے وقت ایک نوجوان لڑکے کے طور پر اپنے تاثرات کو بیان کیا اور اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ باہمی رویوںسے آگاہ کیا ، انہوں نے تقسیم کے وقت ایک پرامن ماحول میں تبدیلی کے احساسات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بہت سے لوگوں کو تقسیم کے دوران سخت مشکلات کا سامنا رہا اس لحاظ سے وہ اپنے آپ کو بہت خوش قسمت تصور کرتے ہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر سرسو محمد دتل کلہوڑو، محترمہ فاخرہ حسن شاہ زیب حسین، وسان مل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :