بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے سکھر اور گھوٹکی اضلاع میں بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف

ہفتہ 29 اپریل 2017 02:20

سکھر۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سکھر ڈویژن کے ڈئریکٹر ذوالفقار علی ابڑو کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے مستحقین کو رقوم کی باآسان و شفاف ادائیگی کیلئے ادارے کیجانب سے سکھر اور گھوٹکی اضلاع میں ایزی پیسا ٹیلی نار شاپس کے ذریعے بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم (بی وی ایس) متعارف کروایا گیا ہے، جس کیلئے ہر یونین کونسل میں 2سے 3ایزی پیسا شاپس قائم کیے گیے ہیں،ضلع سکھر میں 96اور ضلع گھوٹکی میں 28بائیومیٹرک ویریفکیشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فائدہ حاصل کرنے والوں کو مطلع کیا گیا ہے 27اپریل سے ادائیگی شروع ہوچکی ہے وہ اصل شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی ایزی پیسا شاپ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق بائیو میٹرک ایجنٹ فائدہ حاصل کنندہ خاتون سے بی وی ایس مشین پر انگوٹھا رکھواکر رقم کی تصدیق کریگا اور رسید کے ساتھ ادائیگی کریگا۔ دکان سے رسید لینا لازمی ہوگا۔