Live Updates

جلسہ دن کی روشنی میں ہوتا ہے ،رات کو صرف میوزک نائٹ ہوتی ہے،عمران اب اپنے بیان پر یو ٹرن نہ لیں،جس شخص نی10 ارب روپے کی پیشکش کی اس کا نام بتائیں ورنہ عمران خان سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آئوٹ ہونے کیلئے تیار رہیں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

ہفتہ 29 اپریل 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ جلسہ دن کی روشنی میں ہوتا ہے رات کو صرف میوزک نائٹ ہوتی ہے،عمران اب اپنے بیان پر یو ٹرن نہ لیں،جس شخص نی10 ارب روپے کی پیشکش کی اس کا نام بتائیں ورنہ عمران خان سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آئوٹ ہونے کیلئے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ سے یہ بھی دعا کر نی چاہیے کہ اللہ انہیں سچ بولنے کی بھی توفیق عطا فرمائے،قائداعظم آئین اور قانون پر عمل کرنیو الے سچے اور کھرے عظیم انسان تھے،عمران خان قائداعظم کا حوالہ دینے سے پہلے عدلیہ اور قانون کا احترام کرنا اور سچ بولنا سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں لگتی،تقریر کے بعد پارٹی کے لوگ انہیں کسی صحت افزاء مقام پر لے جائیں،عمران خان جھوٹ بول بول کر تھکے تھکے دکھائی دیتے ہیں،کپتان کو آرام کی سخت ضرورت ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ سٹیج پر بیٹھے ہوئے چلے ہوئے کارتوس ہیں،مودی سے ملاقات میں عمران خان نے کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :