Live Updates

شیخ چلی کی نحوست پرویزمشرف کی طرح عمران خان کو بھی لے ڈوبے گی، سعد رفیق

ہفتہ 29 اپریل 2017 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شیخ چلی کی نحوست پرویزمشرف کی طرح عمران خان کو بھی لے ڈوبے گی۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے نوازشریف پھر پرویزمشرف اور اب عمران خان شیخ چلی کی آخری امید ہیں۔انہوں نے کہاکہ بڑے بے شرم دیکھے لیکن لال حویلی سا بے شرم نہیں دیکھا ۔

انہوں نے کہا کہ ذِلت اور رونا دھونا پی ٹی آئی کا مقدر ہے۔ پی ٹی آئی لیڈروں کی تقریریں مدہوشی، لاف زنی اور بہتان تراشی کا ملغوبہ تھیں۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی دروغ گوئی ، بے شرمی اور بد دیانتی کا شاہکار ہے اور عمران خان تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ 1970 میں بھٹو اور 2013میں عمران نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمرانی ٹولہ چند روزہ اقتدار کے لئے باؤلا ہو چکا ہے۔اگر دس ارب کی آفر کا ثبوت نہ دیا تو قانون اور عوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے۔وزیرریلوے نے کہا پی ٹی آئی والو تیار ہو جاؤ ! 3 مئی سے تمہاری عدالتی تلاشی شروع ہو رہی ہے اور دوسروں کیلئے گڑھے کھودنے والا عمران اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں گِرنے والا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان 23 ارب ڈالر کی لاف نہ مارو، محض ایک ارب ڈالر کا کے پی حکومت اور حکومت چین کے مابین معاہدہ دکھا دو۔

کے پی کے حکومت محض دعووں اور تصویریں پر چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈینگیں مارنا بند کرو ، رو عمران رو ملی نغمہ بن چکا ہے۔بنی گالا میں کئی سو کنال کے محل میں رہنے والا عمران خود انکم ٹیکس نہیں دیتا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان تمھیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،تمہیں گھر چھوڑ کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں مسلم لیگ ن کا عظیم جلسہ کے پی کے حکومت پر عدم اعتماد ہے۔

انجینئر امیر مقام اکیلا عمران ٹولے سے حساب چٴْکتا کرنے کے لئے کافی ہے۔ رات کی تاریکی میں لائٹس کے بل پر جلسہ کرنیوالے دن میں جلسہ کیوں نہیں کرتے نقلی بھٹو جعلی خان بھگت رہا ہے پاکستان ۔ ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت کرنیکے دعویدار عمران نے کشمیر کاز کے لئے منعقدہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیااور سی پیک کو متنازعہ بنانے کی سازش کر کے پی ٹی آئی نے بھارت کاکام آسان کیا۔ ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے استعفے مانگنے والا عمران جلد سیاست سے تائبہو کر بھاگ جائے گا کیونکہ پاکستان کے مستند کرپٹ ہر جلسے میں عمران کے گِرد جمع ہوتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات