Live Updates

خان صاحب کو ایک بار پھر فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، اب تو لوگ بھی عمران خان کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے،عمران خان نے گالی انتشار فساد جھوٹ اور رونے کے علاوہ کیا کیا ہے، عمران خان آپ دوسرے ممالک کیلئے سیکورٹی رسک ہیں اس لئے آپ کو عالمی ائیر پورٹس پر روکا جاتا ہے،عمران خان نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں، عمران خان رشوت کی پیشکش کرنے والا کا نام بتائیں، وہ چھ ماہ عدالت میں جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے، آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ سہارا لے رہے ہیں

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

جمعہ 28 اپریل 2017 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب کو ایک بار پھر فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، اب تو لوگ بھی عمران خان کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے،عمران خان نے گالی ,انتشار, فساد ,جھوٹ اور رونے کے علاوہ کیا کیا ہے، عمران خان آپ دوسرے ممالک کیلئے سیکورٹی رسک ہیں اس لئے آپ کو عالمی ائیر پورٹس پر روکا جاتا ہے،عمران خان نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں، عمران خان رشوت کی پیشکش کرنے والا کا نام بتائیں، وہ چھ ماہ عدالت میں جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے، آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ سہارا لے رہے ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو بین الاقومی ایئرپورٹس پر اس لئے روکا جاتا ہے کہ آپ دوسرے ممالک کے لیے سیکورٹی رسک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے جھوٹ اور نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں۔اگر خان صاحب میں اخلاقی جرات اور شرم ہوتی تو بندے کا نام بتاتے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عدالت میں جھوٹ بول کر نہ تھکنے والے آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ بول رہے ہیں۔

عمران صاحب اب تو لوگ بھی آپ کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے۔ عمران صاحب اللہ ،رسول اور قرآن شریف کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب خالی کرسیاں ضروری اعلان کی منتظر ہیں لیکن میٹرو اور پل بنانا اپ کی قسمت میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص جھوٹ بولتا ہے خدا بھی اس کی مدد نہیں کرتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب آپ کے خطاب میں وہ گھن گرج کیوں نہیں ہی آج آپ بیمار بیمار لگ رہے ہیں کوئی بات نہیں صدمے ہوتے رہتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران صاحب آج خالی کرسیوں کو خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو بند کرنے ، کیلیفورنیا کے کورٹ کے فیصلے، پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے فراڈاور اپنی بے نامی جائیداد کے بارے میں بھی بتائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے گالی انتشار فساد جھوٹ اور رونے کے علاوہ کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چینلز سے درخواست کرتی ہوں کہ جلسہ کا فضائی منظر دکھائیں تاکہ عمران خان کی غلط فہمی دور ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے عمران خان کو بے شرم کہتے ہوئے شرم آتی ہے مگر آپ کے لیے اس لفظ کا اور کوئی متبادل نہیں۔عمران صاحب لوگ بھی اسی کی عزت کرتے ہیں جسے اللہ تعالی عزت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کبھی دن کی روشنی میں جھوٹ بول کر دکھائیں لیکن عمران صاحب جیسے جھوٹے اور چور رات کو اپنا کام کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :