ْ مئی کے پہلے ہفتے میں سندھ نوری آباد کی ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 28 اپریل 2017 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمرا د علی شاہ نے کہاہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں سندھ نوری آباد کی ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو جائے گی اور پاور پلانٹ کوگذشتہ روز گیس مہیا کی گئی ہے اور پلانٹ کو ٹیسٹ بھی کیا گیاتھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ نوری آباد پاور پلانٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکریٹری توانائی آغا واصف ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسل سیکریٹری سہیل راجپوت ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی ،پاور کمپنی کے سی ای او خورشید جمالی و دیگر افسران نے کی شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ آج مجھے یہ خبر سن کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ سندھ حکومت کا پاور پلانٹ تیار ہو گیا ہے اورآج سندھ حکومت کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ ہم 100 میگا واٹ کا پاور پلانٹ شروع کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں آج سندھ کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کی حکومت نے کام کر دکھا یا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ لائن کی بھی یہ بڑی کامیابی ہے کہ ٹرانسمیشن لائن نوری آباد سے کراچی تک بچھ چکی ہے اورکے ڈی اے -اسکیم 33میں صرف ٹاور لگانا باقی ہیں ، باقی 99 فیصد ٹرانسمیشن لائن مکمل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاور جنریشن اور ٹرانسمیشن کی جو ہم بات کرتے تھے وہ آج کر کے بھی دکھایا ہے ،پاکستان کی توانائی کے بحران کا حل سندھ میں موجود ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ تھر کا کوئلہ پورے ملک کو روشن کرنے کا ضامن ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نوری آباد پاور پلانٹ 100میگا واٹ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :