بلوچستان کے وکلاء نے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا ہے،بلوچستان ہائی کورٹ بار

شہید وکلاء نے ملک اور بلوچستان کے وکلاء کے حقوق کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیں ان کے نقش قدم پر چل کر ہی ان کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،عہدیداران کا عشائیہ سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی پروفیشنل پینل کے رہنمائوں ساجد ترین ،سلیم لاشاری ، رجیش کولی ، ابراہیم لہڑی اور سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وکلاء نے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا ہے شہید وکلاء نے ملک اور بلوچستان کے وکلاء کے حقوق کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیں ان کے نقش قدم پر چل کر ہی ان کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری بار روم میں پروفیشنل پینل کے اراکین ،سینئر وکلاء اور دیگر عہدیداروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پروفیشنل پینل حق او رسچ کی آواز ہے ہر وہ ناروا عمل کے خلاف جدوجہد کرے گی جو آزاد بار اور آزادعدلیہ کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پروفیشنل پینل نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اور 40سال سے بار کو غیر طریقے سے استعمال کرنے اور لوٹ مار کے خلاف ہے پروفیشنل پینل شہید وکلاء کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی کیونکہ وکلاء نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :