Live Updates

ْ عمران خان نے قسم کھانے کی پیشکش کر کے شریف فیملی کیلئے مزید مشکلات پیدا کر دیں

جمعہ 28 اپریل 2017 23:30

ْ عمران خان   نے قسم کھانے کی  پیشکش کر کے شریف فیملی کیلئے مزید مشکلات ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ہونیوالے جلسے میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کو قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف دینے کی پیشکش نے شریف فیملی کے لئے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی طرف سے دو ٹوک پیشکش کی گئی ہے کہ اگر دونوں بھائی قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف دے دیں کہ ہم نے کبھی کسی کو رشوت نہیں دی تو میں ہرجانہ دوں گا۔

شریف فیملی کے لئے اب مشکل یہ ہے کہ اگر دونوں بھائیوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم نہ اٹھائی تو عوام عمران خان کے الزام کو سچ سمجھیں گے اور اگر دونوں بھائیوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر یہ دعویٰ کر دیا کہ ہم نے کبھی رشوت نہیں دیتو پھر عوام کے اندر یہ سوال اٹھیں گے کہ چھانگا مانگا کی کہانیوں سے لیکر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے تک حقیقت کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :