Live Updates

نواز شریف کے مستعفی ہونے تک مہم جاری رکھیں گے ،ْ عمران خان کا مختلف شہروں میں جلسوں کااعلان

جو شخص صادق اور امین نہ ہو حکمران نہیں بن سکتا، بہترہے دس ارب روپے آفر کے معاملے پر عدالت نہ جائیں ورنہ عدالت میں سب کچھ بتا دونگا نوازشریف کہتے ہیں ہم تو بھارت کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں فوج نہیں مانتی ،ْ نواز شریف اور شہباز شریف قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف دیں کہ کبھی کسی کو رشوت نہیں دی ،ْنواز شریف میں اتنی جرات نہیں کہ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے ،ْ تمام پاکستانی ہمارا ساتھ دیںاور نواز شریف کا سوشل بائیکاٹ کریں ،ْجلسے سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کے مستعفی ہونے تک مہم جاری رکھیں گے ، جو شخص صادق اور امین نہ ہو حکمران نہیں بن سکتا، بہترہے دس ارب روپے آفر کے معاملے پر عدالت نہ جائیں ورنہ عدالت میں سب کچھ بتا دونگا،نوازشریف کہتے ہیں ہم تو بھارت کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں فوج نہیں مانتی ،ْ نواز شریف اور شہباز شریف قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف دیں کہ کبھی کسی کو رشوت نہیں دی ،ْنواز شریف میں اتنی جرات نہیں کہ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے ،ْ تمام پاکستانی ہمارا ساتھ دیںاور نواز شریف کا سوشل بائیکاٹ کریں ،ْجب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دینگے ہم مہم جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کے دور ان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے دل سے دعا نکل رہی ہے جب بھی اپنے ملک کیلئے وبلاتا ہوں آپ آتے ہیں اور ہمیشہ میری عزت رکھتے ہیں ،ْاللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاکستانی قوم کو وہ عظیم قوم بنا جواس نے بننا تھا اوروہ نہیں بن سکی ۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح جیسے لیڈر ملے ایک کا ملک کا خواب تھا اور ایک کی جدوجہد کے باعث عظیم ملک بنا انہوںنے کہاکہ جب میں بڑا ہورہا تھا تو یہ ایک عظیم ملک بننے جارہا تھا پاکستان کے صدر ایوب خان جب امریکہ گئے تو امریکہ کا صدر انہیں ائیر پورٹ پر لینے آیا تھا ایسا بھی وقت تھا یو اے ای کا صدر جب اسلام آباد آتا تو ڈپٹی کمشنر اسے لینا جاتا تھا دنیا میں پاکستان کی حیثیت تھی اور ہمیں اپنے ملک پر فخر تھا انہوںنے کہاکہ اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستانی ٹیم کیلئے کھیلا تو اس وقت فٹیچر کھلاڑی نہیں تھے ہم نے محنت کی اور چمپئن بنے ۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کے شاہ رخ خان کو امریکہ میں روکاگیا تو بھارت نے کمپئن کی امریکی حکام کو شاہ رخ سے معذرت کرنی پڑی اگر آج ہماری دنیا میں عزت نہیں ہے تو اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی عزت نہیں کرتی ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اربوں روپے کے ہر جانہ کا کیس کرونگا شہباز شریف نے کہا ہے کہ دس ارب روپے کی آفرغلط تھی انہوںنے کہاکہ مجھے دس ارب روپے کی آفرآئی اور آفر کر نے و الے کو کہاگیا کہ عمران خان کو منانے پر دوارب آپ کو دینگے انہوںنے کہاکہ میں اس کا نام اس لئے نہیں لے رہا ہوں کہ یہ مافیا ہے اور اس کا کاروبار بند کر دینگے آپ نے جس طرح تحریک انصاف کی قیادت پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہیں ،ْآپ نے مجھے دہشتگرد بنا دیا ہے اس بیچارے کے ساتھ کیا ہوگا ،ْمجھے عدالت میں بلائیں اس کانام بھی لونگا اور عدالت کو کہونگا اسے تحفظ فراہم کیا جائے ،ْحکمران تیس سال سے ظلم کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ الفتح سٹور کا مالک تحریک انصاف میں آگیا اور انہوںنے اگلے دن الفتح سٹور بند کرادیا ہے میں پہلے اس شخص کیلئے عدالت میں تحفظ لونگا۔

انہوںنے کہاکہ یہ بھی بتائونگا کہ دبئی میں آپ کا کون آدمی بیٹھا ہے اور اس میں آپ کے اور بھی رشتہ دار پھنس جائینگے انہوںنے کہاکہ کیا کسی کو شک ہے کہ یہ تیس سال سے لوگوں کو رشوت دے رہے ہیں ،ْ کیا چھانگا مانگا بھول گئے ہیں ،ْ سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح بیچا گیا ،ْ کیا ان سیاستدانوں کو رشتہ نہیں دی تھی ،ْ بے نظیر کے خلاف ہونے والوں کو بھور بن لیکر گئے یہ سارا تاریخ کا حصہ ہے انہوںنے کہاکہ اصغر خان کیس کو دیکھ لیں ڈی جی آئی ایس آئی اور مہران بینک سے پیسے نہیں لئے ،ْ کیا جنرل آصف نواز نتھیا گلی میں بی ایم ڈبلیو رشوت کے طورپر نہیں دی ،ْ اس کے بھائی شجاع نواز نے اپنی کتاب میں یہ بات لکھی ہے ،ْ جسٹس سجاد علی شاہ نے ٹی وی پر آ کر کہاہے کہ کوئٹہ کے ججز کوخریدنے کیلئے یہ بریف کیس لیکر آئے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر عدالت میں آئوگے تو اور بھی بہت چیزیں بتائونگا پہلے بہت ہو چکا ہے اب عدالت میں نہ جانا ۔اگر نواز شریف اور شہباز شریف قر آن شریف پر ہاتھ رکھ کر کہوکہ آپ نے کبھی کسی کو رشوت نہیں دی اور مان جائونگا اگر آپ نے ہاتھ رکھ دیا تو مان جائونگا اگر ہاتھ رکھ دیا تو میں یہ پیسے کدھر سے دونگا مجھے خوف آیا شاید وہ قر آن شریف پر ہاتھ رکھ ہی دیں دس ارب روپے میں کدھر سے دونگا ،ْ ان کے بچے سارے ارب پتی ہیں ان کے بچوں سے قرضہ لے لونگا اور ہر جانہ ادا کردوں ۔

نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے ارب پتی ہیں ان سے لینے پڑیں گے مریم نواز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ پانا ما کیس اسمبلی میں چل رہا تھا ،ْ ٹی او ار کی گیم چل رہی ہے تو خواجہ آصف نے کہا تھا کہ لوگ جو تین ہفتوں میں بھول جائینگے اور یہ کوئی ایشو نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹرین عوام کا نمائندہ ہوتا ہے یہ پارلیمنٹ میں کہہ رہا ہے کہ میاں صاحب فکر نہ کریں لوگ بھول جائیں گے انہوںنے کہاکہ عوام نہ نکلتے تو لوگ بھول جاتے اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتاہوں انہوںنے کہاکہ خواتین باہر نکلی ہیں ایک سال سے آپ باہر نکلتے رہے عوام اپنے حقوق نہ کھڑے ہوتے تو یہ سب کچھ بھول جانا تھا جس طرح ماضی کے اربوں روپے کی چوری بھول گئے انہوںنے کہاکہ چوری عوام کی ہورہی ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ مسلمان عظیم قوم تھے یہ دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا علامہ اقبال نے کہا تھا کہ اسلام کی مثالی حکومت بنا کر دکھائینگے جہاں انصاف ہوگا ،ْ حکمران صادق اور امین ہونگے ہمارے نبی ﷺ ابھی نبوت نہیں ملی تو لوگ ان کو صادق اور امین کہتے تھے وہ مسلمانوں کے لیڈر تھے اگر لیڈر صادق اور امین نہیں ہوگا تو لوگ اس پر اعتماد کیسے کرینگے وہ لوگوں کے پیسے کی رکھوالی کیسے کریگا کرپٹ آدمی کو آپ سربراہ بنا دیں یہ ایسا ہے بلی کو دودھ کی حفاظت کیلئے بٹھادیں انہوںنے کہاکہ ہماری نبی نے ساری قوم کو سچی قوم بنا دیا ساری قوم کو اپنی مثال سے ایماندار قوم بنا دیا انہوںنے کہاکہ اگلے سا ت سو سال تک پاور بنے رہے قومیں سچے لوگ بناتے ہیں ،ْ قومیں ایماندار لوگوں سے بنتی ہیں ،ْ جن پر لوگ اعتماد کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ اللہ کے نبی کی وفات کے بعد مسلمان ساری دنیا میں چھا گئے ہیں ان کے پاس کونسے جدید اہتھیار تھے مسلمانوں کے پاس کر دار تھا ،ْایمان تھا ،ْ سچے لوگ تھے ،ْ نڈر لوگ تھے مسلمانوں کا کر دار دیکھ کر باقی لوگ مسلمان ہوگئے انہوںنے کہاکہ کوئی پاناما شریف کا کر دار دیکھ کر مسلمان ہوگا ،ْ موجودہ لیڈر شپ کو دیکھ کر کون مسلمان ہو ،ْ انہوںنے بچے کیلئے کیا چھوڑا ہے انہوںنے کہاکہ پاناما کیس کا فیصلہ آیا ،ْ دو ججز نے کہا کہ نواز شریف نہ صادق ہے اور نہ امین ہے ،ْکرپٹ بھی ہے اور جھوٹا بھی ہے تین ججز نے کہا جھوٹا ہے اس کیلئے جے آئی ٹی بٹھائیں انہوںنے کہاکہ موٹو گینگ مٹھائیاں بانٹ رہا تھا میں نے کہا اللہ اس قوم پر ترس کھا ،ْیہ اس ملک کے وزیر ہیں ،ْ ان وزیروں پر ایک کروڑ روپے روزانہ خرچ آرہا تھا پانچوں ججز نے کہا نواز شریف جھوٹا ہے ،ْ یہ وزیر مٹھائیاں بانٹ رہے تھے ۔

عمران خان نے کہاکہ ایک قوم کی اخلاقیات کو تباہ کر نا ہے تو ان وزراء کو دیکھ لیں ،ْکوئی شرم اور حیاء نہیں ہے انہوںنے کہاکہ اخلاقی طورپر قوم پہلے مرتی ہے پھر معاشی طورپر مرتی ہے۔عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نریندر مودی کی آنکھوں میںآنکھیں ڈال کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مودی دہشتگردی کیوں کررہے ہو ،ْ آپ نے جندل کو بلا لیا ہے عمران خان نے کہاکہ جندل نے کہاہے کہ نواز شریف بھارت سے دوستی کر ناچاہتا ہے اور پاکستانی فوج نہیں مان رہی ہے کونسا ملک کا لیڈر فوج کو بد نام کرتا ہے ،ْ کبھی آپ نے سنا ہے کہ ہندوستان میں کبھی بھارتی وزیر اعظم ،ْ کوئی وزیر نے را کے خلاف بات کی ہو ۔

انہوںنے کہاکہ کبھی کسی لیڈر نے پاکستان کو پیغام دیا ہے نواز شریف کہتا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں فوج نہیں مان رہی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ حضرت علی نے کہا تھا کہ بزنس مین کو سربراہ نہ بنائو وہ اپنے بزنس کو ترجیح دے گا انہوںنے کہاکہ ہر موقع پر نریندر مودی پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور یہ کشمیریوں کے ساتھ کیاکررہاہے آج کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو ساری دنیا نے بھارت کے پیچھے پڑ جاتا ،ْہمارے پاس لیڈر شپ نہیں ہے ایک دو ایسے جو بولتے ہیں اور چھپ کر کے تماشا دیکھ رہے ہیں ،ْ سات لاکھ فوج کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے پاکستانی قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتاہوں آپ کے بچوں اورنو جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ْ آپ ظلم کا مقابلہ کررہے ہیں پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے لیڈر شپ کے منہ سے کچھ نہیں نکلتا ہے جب موقع ملے گا کشمیریوں کا نام لونگا ،ْ انسانی حقوق کی بات کرونگا انہوںنے کہاکہ بھارت میں کم آوازیں ہیں جو سمجھتی ہیں کہ کشمیر میں ظلم ہورہاہے اور یہ آوازیں بڑھ رہی ہیں ساری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ہم ہر فورم پر کشمیریوں کی بات کرینگے انہوںنے کہاکہ جب نواز شریف معاہدہ کر کے سعودی عرب گئے تو کیا کہتے تھے نواز شریف کہتے تھے کہ سیاست چھوڑ دونگا اور معاہدہ نہیں کرونگا ۔

سعودی عرب سے شہزادہ آیا اور سعد حریری آیا ۔انہوںنے کہاکہ اسفند یار ولی نے کہاہے کہ نواز شریف کو استعفیٰ نہیں دیناچاہیے ہر کرپٹ آدمی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے اسے معلوم ہے کہ نواز شریف کے بعد اس کی باری آئیگی انہوںنے کہا کہ مانسہرہ میں لانے کیلئے دو دو ہزار روپے دئیے گئے عمران خان نے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرادواور ٹکٹ نواز لیگ کے لوگوں کو دے دو تاکہ وہ نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائیں ۔

عمران خان نے کہاکہ شریف فیملی نے لندن فلیٹوں کو 2016میں تسلیم کیا ،ْ سب ججز نے کہہ دیا ہے کہ قطری خط فراڈ تھا ،ْ جب وزیر اعظم جھوٹا ثابت ہوگیا تو اسے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ،ْ عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کا حکومت کر نے کا جواز ختم ہوگیا ہے جب یوسف رضا گیلانی کے خلاف عدالت میں کیس میں لگا تو نواز شریف نے کیا کہا تھا نواز شریف یوسف رضا گیلانی کوکہہ رہے ہیں کہ آپ پر کیس چل رہا ہے آپ گھر جائیں اور خود کرسی کے چپکے بیٹھے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ آپ نواز شریف کا سوشل بائیکاٹ کریں ہر جگہ سے گو نواز گو کی آواز اٹھنی چاہیے ایک جھوٹا آدمی ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا انہوںنے کہاکہ پرسوں کراچی جارہا ہوں جمعہ کو نوشہرہ جائونگا ،ْ سات مئی کو سیالکوٹ جائونگا اور ہر روز پاکستان کے مختلف شہروں کا چکر لگائونگا جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دینگے ہم مہم جاری رکھیں گے عمران خان نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی بھی ہمارا ساتھ دے ،ْپاکستان کے ادارے کو پیغام دیں ،ْسپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ادارے صحیح طرح کام نہیں کررہے ہیں ادارے عوام کو جواب دہ ہیں نواز شریف کو جوابدہ نہیں ہیں انشاء اللہ منزل قریب ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ ملک میں دس ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے جب منی لانڈرنگ ہو تو ڈالر میں کمی آجاتی ہے اس کے بعد آئی ایم ایف سے قرضہ لینا پڑتا ہے جب کوئی قرض دے تو اپنا حکم بھی صادر کرتا ہے کہ بجلی ،ْ پٹرول مہنگے کرے ،ْ چوری کوئی کرے قیمت پاکستانی قوم مہنگائی کی صورت میں ادا کرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ 45فیصد بچوں میں خوراک کی کمی ہے ،ْ ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے ،ْ کے پی کے میںمیں نے کوئی فیکٹری نہیں لگائی ہے اور نہ ہی کسی میرے رشتہ دار نے فیکٹری لگائی ہے جب میں کرپشن نہیں کرونگا تو باقی لوگوں کیلئے بھی کرپشن کر نامشکل ہو جائیگی انہوںنے کہاکہ چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے کئے گئے ہیں سات سیمنٹ کے پلانٹ کے پی کے میں لگیں گے ،ْ کرپشن پر قابو پالیاتو ملک میں خوشحالی آجائیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات