شیخ چلی کی نحوست مشرف کی طرح عمران کو بھی لے ڈوبے گی، لال حویلی کا جوکر عمران کو ٹِکنے نہیں دے گا،خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی والوتیارہوجائو 3مئی سے تمہاری عدالتی تلاشی شروع ہورہی ہے دوسروں کیلئے گڑھے کھودنے والا عمران اپنے کھودے گڑھے میں گرنے والا ہے‘پی ٹی آئی کے جلسہ پر ردعمل

جمعہ 28 اپریل 2017 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) مسلم لیگ ( ن ) نے کہاکہ شیخ چلی کی نحوست مشرف کی طرح عمران کو بھی لے ڈوبے گی،بڑے بے شرم دیکھے لال حویلی کے لال بجھکڑ سا بے شرم نہیں دیکھا، لال حویلی کا جوکر عمران کو ٹِکنے نہیں دے گا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے پر ردعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ ذِلت اور رونا دھونا پی ٹی آ ئی کا مقدر ہے ۔

پی ٹی آ ئی لیڈران کی تقریریں مدہوشی ،لاف زنی اور بہتان تراشی کا ملغوبہ تھیں۔ انہوںنے کہاکہ 1970میں بھٹو اور 2013میں عمران نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا اور اب عمرانی ٹولہ چند روزہ اقتدار کے لئے باولا ہوچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 10 ارب کی آفر کا ثبوت نہ دیا تو جھوٹے کو قانون اور عوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والوتیارہوجائوں 3مئی سے تمہاری عدالتی تلاشی شروع ہورہی ہے دوسروں کے لئے گڑھے کھودنے والا عمران اپنے کھودے گڑھے میں گِرنے والا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سوات میں مسلم لیگ (ن) کا عظیم جلسہ کے پی کے حکومت پر عدم اعتماد ہے ۔ میاں نواز شریف کا کارکن امیر مقام اکیلا عمران ٹولے سے حساب چکتا کرنے کے لئے کافی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایاک نعبد و ایاک نستعین پڑھ کر جھوٹ بولنے والے عمران کو اللہ کریم معاف فرمائیں ۔ انہوںنے کہاکہ نقلی بھٹو جعلی خان بھگت رہا ہے ۔پاکستان رات کی تاریکی میں لائٹس کے بل پر جلسہ کرنیوالے دن میں جلسہ کیوں نہیں کرتے

متعلقہ عنوان :