Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کر دیا

عوام سے وزیراعظم نواز شریف کے سوشل بائیکاٹ کی اپیل بھی کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 22:59

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی جلسوں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پریڈی گراوںڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان کی جانب سے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یوسف رضا گیلانی سے عدالت میں کیس کا سامنے کرنے پر استعفے کا مطالبہ کرتے تھے۔

تو اب جب نواز شریف خود عدالت میں کیس کا سامنا کر رہے ہیں تو وہ بھی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفی دے کر گھر جائیں۔ عمران خان نے ملک گیر حکومت مخالف جلسوں کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا جلسہ 30 اپریل کو کراچی میں ہوگا۔ عمران خان نے عوام سے وزیراعظم کی جانب سے استعفی دیے جانے تک ان کا سوشل بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات