بالاکوٹ کے علاقہ بیلہ منور میں رشتے کے تنازعے پر دو بھائی قتل

جمعہ 28 اپریل 2017 23:33

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) بالاکوٹ کے علاقہ بیلہ منور میں مبینہ طور پر پسند کی شادی کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کاغان کے علاقہ بیلہ منور میں تاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے نور رحمان اور محمد آصف پسران سائیں ساکنان بیلہ منور کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ کاغان محمدطارق نے بتایا کہ مقتولین کے بھائی محمد ریاست نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور دہرے قتل کی واردات اس تنازعے کا ردعمل معلوم ہوتی ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق ابھی تک قاتلوں کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :