وفاقی جامعہ اردو برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آبامیں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

جمعہ 28 اپریل 2017 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وفاقی جامعہ اردو برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی، اسلام آبامیں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب نمائندگان کی تقریب حلف برداری جامعہ اردو کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تمام نومنتخب اراکین جن میں صدر محمد عبید اللہ قریشی، سینئیر نائب صدر محمد فاروق اعوان، نائب صدر جاوید اختر ، جنرل سیکر ٹری محمد عنصر نذیر،ڈپٹی جنر ل سیکرٹری مدثر اقبال خٹک، جوائنٹ سیکرٹری جناب سید محبوب علی شاہ، فنانس سیکرٹری ربنواز خان، پریس سیکرٹری عاصم خان ،ڈپٹی پریس سیکرٹری قمر زمان اور آفس سیکرٹری محمد نواز سے پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق پڈا، صدر شعبہ معاشیات/الیکشن کمشنر نے حلف لیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب راجہ جاوید اخلاص، پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ /ایم این اے تھے۔

(جاری ہے)

دیگر مہمانانِ گرامی میں جناب ملک ابرار احمد ۔ ایم این اے، کپٹن(ر) مشتاق احمد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، چوہدری رفعت جاوید، ڈپٹی مئیر، سید ذیشان علی نقوی، ڈپٹی مئیر، محمد اعظم خان، ڈپٹی مئیر اور چوہدری محمد یٰسین، جنرل سیکرٹری، مزدور یونین سی ڈی اے، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ شاہ جی محمد، ایڈیشنل رجسٹرار اور صدور شعبہ جات تدریسی و غیر تدریسی کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت فرمائی۔

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے منتخب صدر محمد عبید اللہ قریشی نے اپنے تمام ممبران کی طرف سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام اراکین جامعہ کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :