Live Updates

عمران خان 10ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں یاپھر سیاست سے آئوٹ ہونے کیلئے تیار ہوجائیں، جلسہ دن کی روشنی ، موسیقی کی تقاریب رات کی تاریکی میں ہوتی ہیں ، تمام چلے ہوئے کارتوس پی ٹی آئی جلسے کے سٹیج پر موجود ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل کااظہار

جمعہ 28 اپریل 2017 23:33

عمران خان 10ارب روپے کی پیشکش  کرنے والے کا نام بتائیں یاپھر سیاست سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جس شخص نے عمران خان کو 10ارب روپے کی پیشکش کی وہ اس کا نام بتائیں یاپھروہ سیاست سے آئوٹ ہونے کے لئے تیار ہوجائیں، جلسہ دن کی روشنی میں ہوتا ہے ،رات کو صرف موسیقی کی تقاریب ہوتے ہیں ،چلے ہوئے تمام کارتوس پی ٹی آئی جلسے کے سٹیج پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ نہیں بلکہ موسیقی کی تقریب ہے کیونکہ جلسے دن کی روشنی میں ہوتے ہیں راتوں کے اندھیرے میں نہیں ،جلسے صرف مسلم لیگ (ن) کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چلے ہوئے تمام کارتوس پی ٹی آئی جلسے کے سٹیج پر موجود ہیں،جن کو کوئی اپنی پارٹی میں رکھنے کو تیار نہیں ایسے سب لوگوں کو عمران خان نے اکٹھا کیا ہوا ہے ۔آصف کرمانی نے کہا کہ جس شخص نے عمران خان کو 10ارب روپے کی پیشکش کی اس کا نام بتائیں ورنہ سیاست سے آئوٹ ہونے کیلئے تیار رہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :