پاکستان پیپلز پارٹی کی لوڈ شیڈنگ ، اور بلنگ اور ڈیڈیکشن بلز کے خلاف ریلی

جمعہ 28 اپریل 2017 23:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قاسم آباد میونسپل کمیٹی کے چیئر مین کاشف شورو کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ ، اور بلنگ اور ڈیڈیکشن بلز کے خلاف ریلی نکالی گئی اور حیسکو ہیڈ کواٹر کے سامنے دھرنا دیا گیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ حیدرآباد کے عوام اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آگئے ہیں دوسری جانب پانی کا بھی بحران ہے بجلی و پانی نہ ہو نے سے عوام سخت مشکل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا کہ عوام کو جان بوجھ کر تنگ کیا جارہا ہے غریب لوگوں کو اتنے بھاری بھاری بلز جاری کئے جارہے ہیں کہ وہ محدود تنخواہ میں ادا نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانی وبجلی کی عدم فراہمی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :