Live Updates

عمران خان نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ، تین دن کے اندر آفر دینے والے کا نام بتائیں،ترجمان پنجاب حکومت

بے بنیاد الزام تراشیاں کوئی وقعت نہیں رکھتیں‘ عمران خان جیسے شخص کو کوئی دس روپے بھی نہیں دیتا:ملک محمد احمد خان

جمعہ 28 اپریل 2017 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جوان کے پاس آفر لے کر آیا۔سپریم کورٹ میں آفر دینے والے کانام کیوں نہیں بتایا ۔تین دن کے اندر آفر دینے والے کانام بتایاجائے۔عمران خان ججز کے فیصلے کااحترام کرنا سیکھیں۔ عمران خان کو ہم عدالت میں لے کر جائیں گے۔یہ بات ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے آج یہاں ایک پریس کانفراس میں کہی۔

ایک سوال کے جواب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جلسے اور لاک ڈاؤن سے عمران خان نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے اور اس جلسے کا مطلب عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ہے۔بے بنیاد الزام تراشیاں کوئی حیثیت اور وقعت نہیں رکھتیں۔ عمران خان جیسے شخص کو کوئی 10ارب تو کیا دس روپے بھی نہیں دیتا۔خان صاحب کے سر پر اس وقت صرف وزیراعظم بننے کا بھوت سوار ہے ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے جو الزامات لگائے ہم نے ان کو جھوٹا ثابت کیا اور باقاعدہ ثبوت بھی دیے۔ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ مالاکنڈ میںآصف زرداری نے جو سی پیک کے حوالے سے الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں ۔آصف زرداری نے حقائق کے برخلاف اورلا علمی کی بنیاد پر باتیں کی ہیں۔

شاید آصف علی زرداری اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ دو مختلف شعبوں میں سب سے زیادہ حصہ سندھ کے پاس ہے ۔انرجی کاپروجیکٹ کہیں بھی لگے خواہ وہ سندھ میں ہو ، پنجاب میں ہو یا کے پی کے میں اس سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گریڈ میں ہی جائے گی۔ آصف علی زرداری صرف اپنی سیاست چمکانے کے لئے ایسے من گھڑت بیان دے رہے ہیں۔سی پیک تو ایسا پراجیکٹ ہے جس سے پوری قوم کو فائدہ پہنچے گا۔ آصف علی زرداری نے تعصب پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :