پنجاب بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ (ن) لیگ کی دس سالہ حکمرانی کی ناکامی کی دلیل ہے ، ایمان طاہر

حکمرانوں نے کرپشن لوٹ مار اور روپے پیسے کی سیاست کو فروغ دے کر ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے محب وطن غریب عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ملا ، ضلعی چیئرپرسن

جمعہ 28 اپریل 2017 23:31

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) چیئرپرسن محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں طویل اور شدید ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دس سالہ حکمرانی کی ناکامی کی دلیل ہے کسی بھی شعبے میں موجودہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہر محاذ پر ناکام نظر آتے ہیں پنجاب میں دس سالہ اور وفاق میں پانچ سالہ دور حکومت میں عوام سے الیکش میں کئے گئے کسی بھی وعدہ کی پاسداری نہیں کی گئی ہے ان حکمرانوں نے کرپشن لوٹ مار اور روپے پیسے کی سیاست کو فروغ دے کر ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے محب وطن غریب عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ملا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے ایمان طاہر نے کہا کہ پاناما کیس میں سب کچھ قوم کے سامنے آگیا ہے وزیر اعظم نواز شریف عہدہ رکھنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اور صادق اور امین بھی نہیں رہے ملک بھر کی بڑی سیاسی جماعتیں وکلاء اور عوام ان سے استعفاء کا مطالبہ کررہی ہے اور یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب سڑکوں پر نکل چکی ہے اور ملک کے گلی گلی اور کونے کونے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ گلی گلی میں شور ہے وزیراعظم چور ہے قبل اس کہ کہ حالات کوئی دوسرا رخ اختیار کریں ملک مفاد عوامی مطالبے پر نواز شریف کو استعفاء دے دینا چاہئے تا کہ جے آئی ٹی صاف شفاف تحقیقات کا آغاز کر سکے ایمان طاہر نے کہا کہ عمران خان نے سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا ہے اور پوری قوم کرپشن لوٹ مار سے چھٹکارا کے لئے کمر کس چکی ہے پورے ملک کی طرح ضلع اٹک میں میجر طاہر پی ٹی آئی اتحاد عوامی امنگوں کا مرکز بن چکا ہے اور کرپٹ لوگوں سے چھٹکارے میں میجر طاہر صادق کی قیادت میں یہ اتحاد تاریخی کامیابی حاصل کرے گا

متعلقہ عنوان :