عوام مردم شماری میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں اسی سے حکومت ترقیاتی فنڈ کے اجراء کا فیصلہ کرتی ہے ، نوابزادہ میر طارق خان مگسی

جمعہ 28 اپریل 2017 23:31

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ عوام مردم شماری میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ مردم شماری کے ذریعے ہی حکومت ترقیاتی فنڈ کے اجرء کا فیصلہ کرتی ہے اور یہ ہمارہ قومی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گنداواہ میں خانمہ شماری مہم کا جائزہ لینے کے بعد شماریاتی عملہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر بر یگڈیئر امجد خان، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کیپٹن (ر) محمد وسیم و دیگر ز آفسیران بھی موجود تھے اس موقع پر ایم پی ائے جھل مگسی نوابزادہ طارق خان مگسی اور بریگیڈئیر امجد خان نے ایک گھر پر خانہ شمارینمبر لکھ کر مہم میں حصہ لیا اس موقع پر بریگیڈئیر امجد خان نے کہا کہ 18سے 20سال بعد ملک میں خانہ شماری و مردم شماری ہو رہی ہے ۔

اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ فورس اور شماریاتی عمہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیںاس موقع پر ایم پی اے جھل مگسی نوابزادہ میر طارق خان مگسی اور بریگیڈئیر امجد خان نے گورنمنٹ پرائیمری سکو ل قاضہ محلہ گنداواہ کا دورہ کیا اور سکول کی طالبات میں قلم ، کاپیاں بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :