پی ایس او (پجار) کے اراکین کی وزیر تعلیم کی تعصب پر مبنی بیان کی شدید مذمت

جمعہ 28 اپریل 2017 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائرز یشن (پجار) کے اراکین مرکزی کمیٹی طارق بلوچ،گورگین بلوچ اور بابل ملک بلوچ نے وزیر تعلیم کی تعصب پر مبنی بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرتعلیم کا سریاب کے حوالے کیا گیا اظہار خیال تعصب ،نفرت اور بے حسی کی علامت ہے موصوف نے ثابت کیا کہ وہ پست ذہن آدمی ہیں تعلیم جیسے اہم قلمدان کے وزیرکی جہالت پرمبنی گفتگو کی جنتی مزمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہاربی ایس او کے رہنماؤں نے اپنے ایک جاری کردہ اخباری بیان میںکیا انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد دولاکھ سے زائد ہے انہوںنے کہاکہ وزیرموصوف کی پارٹی کے امیدوار افغان مہاجرین کی مدد وحمایت سے کامیاب ہوئے اس لئے انہیں سریاب کے لاکھوں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے ان کی نظرمیں سریاب میں کوئی آبادی نہیں اگرآبادی ہوئی تو موصوف کی پارٹی کا امیدوار کیسے فتح حاصل کرتا،بی ایس او پجار کے رہنماؤں نے کہاکہ سریاب سمیت تمام کوئٹہ بلوچ قوم کا وطن اور شہ رگ ہے لسانی جماعت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں انہیں یادر کھنا چاہیے کہ چاردن کی چاندنی کے بعد پھر اندھری رات ہوتی ہے وزیرموصوف بھول جائیں کہ وہ پھر کبھی سریاب کے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈال سکیں گے انہوں نے کہاکہ وزیر موصوف کی بے تکی گفتگو سے واضع ہوگیا کہ ان اخلاقی وسیاسی پیمانہ کیا ہے لوٹ گھسوٹ اور اقرباء پروری کے باعث یہ لوگ تمام اقدار روایات بھول گئے ہیں بلوچ وطن میں بلوچ دشمنی کا ارتکاب کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اگر اسی طرح نفرت اور تعصب کی سیاست جاری رہی تو ان کی شعائیں دور دور تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :