Live Updates

سجن جندال کس خوشی میں پاکستان آیا، بڑے بے مروت دیکھے لیکن اتنا ڈھیٹ کوئی نہیں دیکھا جو فیل ہو کر بھی کہے کہ پپو پاس ہو گیا،شیخ رشید

گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو عمران خان کی قیادت میں ٹیڑھی انگلی سے نکال کر دکھائیں گے، تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سجن جندال کس خوشی میں پاکستان آیا، بڑے بے مروت دیکھے لیکن اتنا ڈھیٹ کوئی نہیں دیکھا جو فیل ہو کر بھی کہے کہ پپو پاس ہو گیا۔ گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو عمران خان کی قیادت میں ٹیڑھی انگلی سے نکال کر دکھائیں گے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے اتنا بڑا بے شر کبھی نہیں دیکھا جو دو مضمون میں فیل اور 3میں کمپارڈ کے باوجود کہہ رہا ہے کہ پپو پاس ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈان لیکس کو روک رہے ہیں۔ عمران خان امید کی آخری کرن رہ گئی ہے پاک فوج سے کہتا ہوں کہ فاطمی اور پرویز رشید کیا بیچتا ہے جس ملک میں وزیراعظم ہاؤس سکیورٹی رسک ہو وہ وزیراعظم بھی سکیورٹی رسک ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر یہ ملک بنا ہے جس میں وزیراعظم کے بچے کروڑوں کے مالک ہیں جس عمر میں غریب والا 5 , 5بچوں کو چوہے مار گولی دے کر مار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض حسین پیرزادہ نے چوروں کو بے نقاب کیا اور بھی لوگ بے نقاب ہوں گے 2 نے میرے بارے میں جو کہا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں 5ججوں نے قطری خط کو بکواس قرار دیا یہ پیسہ کہاں گیا۔ 2ججوں نے کہا کہ یہ صادق اور امین نہیں3نے کہا کہ انہیں موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر، نندی پور، نیلم، جہلم ، داسو اور بھاشا ڈیم کہاں گیا۔

ایوب خان، بھٹو کے خلاف بھی تحریک چلائی جتنا بڑا سمندر عمران کے ساتھ ہے اتنے عوام کبھی بھی نہیں نکلے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دودھ پانی اور گھی عوام کو خالص نہیں ملتا۔ ملک میں بھی نہیں یہ عوام اب شریفوں سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سجن جندال کیوں پاکستان آیا میں اس نظام سے بغاوت کرتا ہوں ۔ مرنا چاہتا ہوں یا مار دینا چاہتا ہوں۔ ایک ایسا جھٹکا دو کہ ملک سے چوروں اور ڈاکؤں کا راج ختم ہو ۔ انہوں نے آخر میں گو نوا گو کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلا تو ٹیڑھی سے نکال کر دکھاؤں گا۔۔( علی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات