Live Updates

شریف خاندان کا عدالت میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں

10 ارب روپے کی پیش کش لے کر آنے والے شخص کو بھی پیش کش کی گئی تھی کہ اگر عمران خان کو منا لیا تو 2 ارب روپے اسے بھی دیے جائیں گے: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 22:09

شریف خاندان کا عدالت میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا عدالت میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے پریڈی گراونڈ میں بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ شریف خاندان کا عدالت میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

10 ارب روپے کی پیش کش لے کر آنے والے شخص کا نام نہیں بتا سکتا ورنہ اس کیخلاف ن لیگ انتقامی کاروائی کرے گی۔ لیکن اگر شریف خاندان اس معاملے کو عدالت کے کر جا رہا ہے تو پھر وہ بھی عدالت جانے کیلئے تیار ہیں۔ وہ عدالت میں اس معاملے کی تمام تفصیلات پیش کریں گے۔ عمران خان نے جلسے کے دوران ایک نیا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 10 ارب روپے کی پیش کش لے کر آنے والے شخص کو بھی پیش کش کی گئی تھی کہ اگر عمران خان کو منا لیا تو 2 ارب روپے اسے بھی دیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :