عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات

جمعہ 28 اپریل 2017 23:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر مشتاق احمد ( پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔19) کو بحیثیت ایڈیشنل کمشنر بنوں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زکوٰة و عشر دلدار محمد ( پی سی ایس۔

ای جی۔بی ایس۔

(جاری ہے)

19) کو تبدیل کر کے بطور ایڈیشنل کمشنر مردان کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح صوبائی حکومت نے دو مزید افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن کی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرIدیر بالا عبد الطیف کو تبدیل کر کے عوامی مفاد میں بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرIIسوات جبکہ آصف علی ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II سوات کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات کی خالی پوسٹ پر کی گئی ہے۔ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔