اپو زیشن جماعتیں الزامات کی بجائے آئندہ الیکشن 2018 ء کی تیاری کریں، عبدالمجید بٹ

جمعہ 28 اپریل 2017 23:28

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر تحصیل سیالکوٹ عبدالمجید بٹ نے کہا ہے کہ اپو زیشن جماعتیں الزامات کی بجائے اب آئندہ الیکشن 2018 ء کی تیاری کریں ، پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے ۔پانامہ کیس کے فیصلہ نے ملک کو بہت بڑے بحران سے بچا لیا ہے اور ذہنی طور پر منتشر سیاستدانوں کا ایجنڈا ایک مرتبہ پھر ناکام ہوا‘ فیصلہ پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ جے آئی ٹی میں بھی انشاء اللہ سرخرو کریگا،اللہ تعالیٰ نے ہماری قیادت کو20اپریل کے فیصلے سے بھی سرخرو کیا، مخالفین ایک بار پھر اپنی یو ٹرن کی روایات کو دوبارہ شروع کریں گے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں کی بلا جواز میں نہ مانو کی سیاست کو اب عوام نہیں مانتے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پی کے اور آصف علی زرداری سندھ میں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور عوام کا اعتماد بحال نہیں رکھ سکے ہیں جس کی وجہ سے دونوں سیاسی پارٹیاں عوام میں اپنا وقار کھو چکی ہیں ۔

اب انہیں الزامات کی سیاست میں مزید وقت ضائع کرنے کی بجائے آئند ہ الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے ۔اگر عوام نے ان کی سیاست میں کوئی فائدہ مند بات نظر آئی تو انہیں ووٹ دیں گے ورنہ تاجر برادری ، مزدور ، صنعتکار وں سمیت عوام کی اکثریت کا محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ 2018 ء میں بھی مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومت بنے گی، لہذا عمران خان اور آصف علی زرداری اپنے اپنے صوبوں میں اپنی حکومتیں بچانے کی فکر کریں۔

متعلقہ عنوان :