سی آئی اے پولیس نے ڈاکوئوں ، راہزنوں اور چوروں سے لوٹی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ودیگرقیمتی اشیاء برآمد گی کے بعد اصل مالکان کے سپر د کر دیں، محمد امین وینس

جمعہ 28 اپریل 2017 23:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئی43مقدمات میں ڈاکوئوں ، راہزنوں اور چوروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ودیگرقیمتی اشیاء برآمد گی کے بعد ان کے اصل مالکان کے سپر د کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے ڈاکوئوں،چوروں اور راہزنوں کے گروہوں کے ممبران سے برآمد کی گئینقدی ،موٹرسائیکلیں ،عدد موبائل فونز، طلائی زیورات ،بیٹریاں ،کیمرہ کل مالیتی 34لاکھ16ہزار سے زائدکی اشیاء اصل مالکان میں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے تھانہ لوئر مال ،راوی روڈ ، شاہدرہ ،اسلام پورہ، لیاقت آباد، ٹائون شپ ، باغبانپورہ ، اچھرہ ، ڈیفنس اے ، ہنجروال ، گلشن راوی ، نواں کوٹ ، شیرا کوٹ ،ساندہ ، وحدت کالونی ،فیکٹری ایریا، ہربنس پورہ ،مناواں ، شمالی چھائونی ، اقبالٹائون، باٹا پور، اور نواب ٹائون میں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے شہریوں جن میں حمزہ آصف، حافظ محمد ارشد،محمدشہباز، علی رضا، فوزیہ بی بی ،قیصر شہزاد ،ارشد ، شبیر ،حسنین ،جاوید ، فاروق ، سرفراز، ہاشم،خرم شہزاد ، کاشف نذیر،محمد کاشف، عطا ء مصطفی،وارث ، عدنان ، عمر ، شاہین اقبال،ایم لطیف ، ذیشان ، وقاص، خالد،علی حسن ،سرمد اقبال ، مدد علی ،پرویز،اسد منیر،بلال وسیم و دیگر مدعیان میںکل مالیتی34لاکھ16ہزار روپے سے زائد کی نقدی، موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات،موبائل فونز، لیپ ٹاپس ا ور دیگر قیمتی اشیاء تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :