پولیس نے منشیات فروش ندیم عرف دیما کو گرفتار کرکی600گرام ہیر وئن برآمدکرلی

جمعہ 28 اپریل 2017 23:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) شالیمار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم عرف دیما کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سی600گرام ہیر وئن برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ۔ ایس ایچ او شالیمار غلام باری نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ندیم عرف دیما کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :