صوبائی وزیر معدنیات کا پھول نگر ، حبیب آباد، پتوکی سٹی،چونیاں اورٹھینگ موڑ پر قائم گندم خریداری مراکز کا دورہ ،گندم خریداری کیلئے باردانہ کی تقسیم پہلے آئیے ، پہلے پائیے کے اصول پر کی جارہی ہے ، چودھری شیر علی

جمعہ 28 اپریل 2017 23:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے ضلع قصور میں گندم کے پانچ مراکز خریداری کا معائنہ کیا اور گندم کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کو گندم خریداری مہم شفاف اور منصفانہ انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے پھول نگر ، حبیب آباد، پتوکی سٹی،چونیاں اورٹھینگ موڑ پر قائم کئے گئے مراکز کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ضلعی انظامیہ بھی ان کے ہمراہ تھی۔ چودھری شیر علی نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیںاوراس ضمن میں مڈل مین کا کردار ختم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کیلئے باردانہ کی تقسیم بھی سوفیصد میرٹ کی بنیاد پر ہو گی ۔

(جاری ہے)

کسانوں کو پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر باردانہ کی تقسیم کو یقینی اورانکے حقوق کا تحفظ ہر قیمتی پر یقینی بنایا جائیگا ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی محمد شہبازشریف کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں باردانہ کی تقسیم انتہائی شفاف طریقے سے اور گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہیں ۔پنجاب حکومت نے کسان بھائیوں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو محنت ‘دیاتنداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے خریداری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے ۔

چھوٹے کاشتکاروں کا مفاد بے حد مقدم ہے اور کسی کو بھی کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں سے چھوٹے کاشتکاروں کی حالت بہتر ہوئی ہے ۔خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی کو ملک کی ترقی کیلئے لازمی خیال کر تے ہیںاس لئے حکومت پنجاب کی تمام تر ذرعی پالیسیوں کا مرکزو محور چھوٹا کاشتکار ہے ۔

وزیر اعلی کی کسان دوستی کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہوا ہے ۔ پنجاب حکومت نے کسانوں کی خوشحالی کیلئے 100ارب روپے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پیکج دیا ہے جس سے کسان خوشحال ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران اگر کسی نے کاشتکار کا حق مارنے کی کوشش کی توا س کیخلاف قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :