Live Updates

اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات سب سے زیادہ عمران خان کی ہیں ،ْطارق فضل چوہدری

2013سے قوم پی ٹی آئی کا وطیرہ دیکھ رہی ہے ،ْوزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 23:27

اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات سب سے زیادہ عمران خان کی ہیں ،ْطارق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں سب سے بڑی غیر قانونی تعمیرات عمران خان کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کا وطیرہ قوم2013سے دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں طارق فضل چودھری نے کہا کہ عمران خان کی آف شورکمپنی نکلی توٹیکس مینجمنٹ ،ہماری نکلی توٹیکس چور،خان صاحب جے آئی ٹی پراثراندازہونا چاہتے ہیں۔

میرا چیئرتحریک انصاف سے مطالبہ ہے کہ ان کو جس نے 10 ارب روپے کی پیش کش کی ہے اس کا نام بتائیں۔پانامہ کیس پر پانچ ججوں نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ دیا اورچودھری نثارنے کہا کہ فیصلہ پانچوں ججوں کا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے لوگوں کوتبدیلی کا خواب دکھایا،مگر ملک کی بجائے سیاست میں ہی تبدیلی لے آئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :