دو ججوں نے وزیراعظم کومجرم باقی تین نے کہا یہ ملزم ہے مزید تفتیش کی جائے،جہانگیرخان ترین

جے آئی ٹی کی کارروائی میں حصہ ڈالیں گے، بندکمرے میں تحقیقات نہیں ہونے دینگے،جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں ایسے ثبوت دیئے ہیں کہ دنیا حیران رہ گئی ہے، دو ججوں نے وزیراعظم کومجرم باقی تین نے کہا ملزم ہے مزید تفتیش کی جائے جے آئی ٹی کی کارروائی میں حصہ ڈالیں گے بندکمرے میں نہیں ہونے دینگے۔جمعہ کوجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیرخان ترین نے کہاکہ آخرکارنوازشریف کی تلاشی سپریم کورٹ نے شروع کی ہم نے لاک ڈائون ختم کیا چھ ماہ مقدمہ چلتارہا عمران خان ہرپیشی پر گئے ہم نے ایسے ثبوت دیئے کہ دنیا حیران ہوگئی کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا کہ ہم ایسے ثبوت دینگے دوججوں نے کہاکہ وزیراعظم مجرم ہے اور تین نے کہاکہ یہ ملزم ہے اس کی مزید تفتیش کریں تمام ججز نے قطری خط کو فراڈ قراردیاجسٹس اعجازالاحسن نے قطری خط کے بارے میں کہاکہ یہ بوگس ہے ان کاسارا کچھ قطری خط تھا کیونکہ ان کی ہرچیز میں قطر قطر تھا ججز نے قطری خط کو باہرنکال دیا گیارہ سوالات کے جواب جے آئی ٹی نے لیکرآنے ہیں سات دن جے آئی ٹی کی کارروائی دیکھیں گے جے آئی ٹی کی کارروائی میں حصہ ڈالیں گے بند کمرے میں تحقیقات نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کابراحال ہے اس سال سات ہزارمیگاواٹ کاشارٹ فال ہے شہبازشریف نے کہاتھاکہ اگر چھ مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو میرانام بدل دینا اس کانام شوزبازرکھیں یہ ہیں ان کے جھوٹ ۔

(جاری ہے)

یہ مکمل ناکام ہوگئے صرف کرپشن میں شیر ہیں دوسوپچاس ارب روپے اورنج لائن پر لگائیں گے اپنی جیبیں بھرتے ہیں عوام اور غریب ہوگئی ہے کاشتکاروں کے چراغ بجھ گئے ہیں پاکستان میں لوڈشیڈنگ کے بعد کاشتکاروں کاسب سے بڑامسئلہ ہے گندم کاریٹ تیرہ سو روپے رکھا گیا جبکہ کسان گیارہ سو روپے سے زیادہ نہیں مل رہا سو ارب کسانوں کی جیب سے نکال کر کھائے جارہے ہیں ان کی جب حکومت ختم ہوگی تو ہم کاشتکاروں کے حالات ٹھیک کرینگے ہم عوام کو مضبوط کرینگے تاکہ وہ اپنے فیصلے خود کریں اداروں کو مضبوط کرینگے کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :