چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کادورہ کوئٹہ

کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ،پاک نیوی وار کالج اور ایئر وار کالج کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء)چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ ، پاک نیوی وار کالج اور ایئر وار کالج کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے خطے کی سیکیورٹی ابھرتے ہوئے خطرات اور دیگر اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا ۔ بعد ازاں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا ۔ طالبعلم افسران نے قومی سیکیورٹی کے امور بشمول کشمیر کے حوالے سے خاص طور پر سوالات کئے ۔ قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر جنوبی کمان لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔