Live Updates

سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر خان ترین کی عوامی عہدہ سے نااہلیت کی حنیف عباسی کی درخواستیں 3 مئی کوسماعت کیلئے مقرر کردیں

جمعہ 28 اپریل 2017 23:26

سپریم کورٹ نے عمران خان اور  جہانگیر خان ترین کی عوامی عہدہ سے نااہلیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت کی درخواستیں 3 مئی کوسماعت کیلئے مقرر کردی ہیں ، دونوں درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اورجسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا ،یاد رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی مبینہ آف شور کمپنیوں کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت درخواستیں دائر کررکھی ہیں قبل ازیں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ ان کی جانب سے دائردرخواستوں کوبھی پانامہ لیکس سے متعلق مرکزی کیس سے منسلک کرکے سناجائے تاہم عدالت نے ان کی استدعا منظور نہیں کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے کیس کی جلد سماعت کیلئے بھی دود رخواستیں دائرکی تھیں ، جس کے پیش نظرعدالت نے تین مئی کو ان کی درخواستوں کی سماعت کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات