موٹر سائیکل رکشہ کی ریس پر جوا کھیلنے والے 14افرادگرفتار

جمعہ 28 اپریل 2017 23:25

موٹر سائیکل رکشہ کی ریس پر جوا کھیلنے والے 14افرادگرفتار
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)موٹر سائیکل رکشہ کی ریس پر جوا ء کھیلنے والے 14افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے پرانی چیچہ وطنی میں موٹر سائیکل رکشوں کی ریس پر جوا لگانے پر عرفان وغیرہ 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور جوئے پر لگی نقدی اور 2عدد موٹر سائیکل رکشہ بھی اپنے قبضہ میں لے لیے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔