عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،مردم شماری کے ذریعے ہی حکومت ترقیاتی فنڈ زکے اجرء کا فیصلہ کرتی ہے،رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر طارق خان مگسی

جمعہ 28 اپریل 2017 23:20

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںکیونکہ مردم شماری کے ذریعے ہی حکومت ترقیاتی فنڈ زکے اجرء کا فیصلہ کرتی ہے اور یہ ہمارہ قومی فریضہ ہے۔ وہ جمعہ کو گنداواہ میں خانہ شماری مہم کا جائزہ لینے کے بعد شماریاتی عملہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بر یگیڈیئر امجد خان، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کیپٹن (ر) محمد وسیم و دیگر ز آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر ایم پی ائے جھل مگسی نوابزادہ طارق خان مگسی اور بریگیڈئیر امجد خان نے ایک گھر پر خانہ شماری نمبر لکھ کر مہم میں حصہ لیا اس موقع پر بریگیڈئیر امجد خان نے کہا کہ 18سے 20سال بعد ملک میں خانہ شماری و مردم شماری ہو رہی ہے ۔اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ فورس اور شماریاتی عمہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیںاس موقع پر ایم پی اے جھل مگسی نوابزادہ میر طارق خان مگسی اور بریگیڈئیر امجد خان نے گورنمنٹ پرائمری سکو ل قاضہ محلہ گنداواہ کا دورہ کیا اور سکول کی طالبات میں قلم ، کاپیاں بھی تقسیم کیں۔