وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن ری انفورسمنٹ منصوبے کیلئے حکومت جاپان کی جانب سے جائیکا کیلئے 2.665 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرضے پر ٹیکس اور لیویز کی چھوٹ دینے اور فصل خریف 2017ء کیلئے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری دیدی
جمعہ 28 اپریل 2017 23:19
(جاری ہے)
اس مسودے کا اہم بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں کیلئے بجلی کی فراہمی کیلئے ضروری ٹرانسمیشن لائنوں کی ری انفورسمنٹ کے ذریعے بجلی کی ترسیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے قومی گرڈ کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
اس منصوبے سے پاکستان کا معاشی انفرااسٹرکچر بہتر ہو گا۔ کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تجویز کردہ سٹینڈرڈ پاور پرچیز ایگریمنٹ کے مسودے کی بھی منظوری دیدی۔ یہ مسودہ سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ اور پاور پرڈیوسرز کے درمیان ہے۔ کمیٹی نے داسو پن بجلی منصوبے کیلئے وزارت پانی و بجلی کی تجویز پر 350 ملین ڈالر قرضے کا چالیس فیصد 140 ملین ڈالر قرضہ کی دوبارہ ادائیگی کیلئے جی او پی گارنٹی کی منظوری دی جبکہ ورلڈ بینک باقی 210 ملین ڈالر قرضے کی گارنٹی دے گا۔ کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کی عوام کے مفاد میں فصل خریف 2017ء کیلئے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.