عظیم قوم کے بھرپور تعاون سے پاکستان کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک کرینگے، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ گریژن کے دورہ کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:19

عظیم قوم کے بھرپور تعاون سے پاکستان کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عظیم قوم کے بھرپور تعاون سے پاکستان کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک کرینگے، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ وہ گوجرانوالہ گریژن کے دورہ کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گریژن کا دورہ کیا جہاں پر انہیں پاک فوج کی آپریشن تیاریوں، جاری آپریشن ردالفساد اور مردم شماری و خانہ شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قبل ازیں آرمی چیف نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کیا۔ افسران اور جوانوں کے ساتھ تعارفی نشست کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قوم کے تعاون سے دہشت گردی کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ملک کو ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں، فسادیوں سے پاک کریں گے۔ قبل ازیں آرمی چیف جب گوجرانوالہ گئے تو کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے ان کا خیر مقدم کیا۔