پشاورہائکورٹ نے نیب کوارباب عالمگیر اورعاصمہ عالمگیر کی گرفتاری سے روک دیا

جمعہ 28 اپریل 2017 23:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس قیصررشیداورجسٹس اکرام اللہ خان پرمشتمل فاضل بنچ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق مشیربرائے وزیراعظم وممبرقومی اسمبلی عاصمہ عالمگیراورسابق وفاقی وزیربرائے مواصلات ارباب عالمگیر کے زیرسماعت کیس میںفیصلہ دیتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے کہ سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیراورسابق مشیربرائے وزیراعظم عاصمہ عالمگیر تفتیش میںشامل ہوگئے ہیں تاہم قومی احتساب بیورو انہیںنہ گرفتارکریںاورنہ ہی ہراساںکریں۔

(جاری ہے)

ارباب عالمگیراورعاصمہ عالمگیرکی جانب بیرسٹرمسرورشاہ اورایڈوکیٹ شاہد محمودخان نے استدعاکی تھی کہ ہمارے مئوکل نیب کیساتھ تفتیش کے دوران تعاون کریںگے مگرانہیںہراساںنہ کیاجائے نہ انہیںگرفتارکیاجائے جس پرفاضل بنچ نے فیصلہ دیتے ہوئے قومی احتساب بیوروکومذکورہ رہنمائوںکی گرفتاری سے روکھ دیا۔

متعلقہ عنوان :