وزیراعظم وزارت پیٹرولیم کو دو اہم کیسز سی سی آئی کے اجلاس میں شامل کرنے کی ہدایت دیں، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 28 اپریل 2017 23:13

وزیراعظم وزارت پیٹرولیم کو دو اہم کیسز سی سی آئی کے اجلاس میں شامل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو خط ارسال کیاہے ۔ترجمان وزیراعلی ہائوس کے مطابق خط میںوزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ سی سی آئی کا 31 واں اجلاس اپریل 28 سے تبدیل کر کے 2مئی کو رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آپ سے التماس ہے کہ وزارت پٹرولیم کو ہدایت کریں کہ وہ دو اہم کیسز سی سی آئی اجلاس میں شامل کریں۔وہ کیسز (الف)ایل این جی پالیسی (ب) امپلیمیشن آف آرٹِیکل 158.ہیں۔وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو یہ بھی درخواست کی ہے کہ وزارت پٹرولیم کو یہ بھی ہدایت کی جائے کہ یہ دونوں کیسز وہ جلد از جلد صوبوں کوبھیجیں۔صوبوں کو کیسز بھیجنے سے صوبے تیاری کرکے آئیں گے، تاکہ ان کیسز پر سی سی آئی میں تبادلہ خیال اور فیصلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :