پاکستانیوں کو ابھی بھی لوٹاجارہاہے ،کے پی کے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قانون سازی کی،پرویزخٹک

اداروں سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیا اوربااختیاربنایا ،اگر اداروں میں مداخلت ہوتی رہی تو پاکستانی 100سال بھی روتے رہیں گے،جلسے سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:13

پاکستانیوں کو ابھی بھی لوٹاجارہاہے ،کے پی کے میں عوام کی فلاح وبہبود ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاکہ پاکستانیوں کو ابھی بھی لوٹاجارہاہے کے پی کے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قانون سازی کی، سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیا اور اداروں کو بااختیاربنایا اگر اداروں میں مداخلت ہوتی رہی تو سوسال بھی پاکستانی روتے رہیں گے۔جمعہ کو تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاکہ پاکستان کو ابھی بھی لوٹاجارہاہے کیا پاکستانیوں کو نظر نہیں آرہا ہمارا صوبہ دہشت گردی کاشکارتھا کرپشن سے بھرا ہواتھا ادارے کام نہیں کررہے تھے انصاف نہیں تھا اور سیاسی مداخلت تھی تحریک انصاف کی حکومت نے چارسال دن رات محنت کی اور ایک ایسا نظام دیا جس سے غریب آدمی کو سفارش اور رشوت کے کلچر سے بچاسکے ہم نے اداروں کو قانون سازی کے ذریعے بااختیار کیا اپنے اختیارات کو ختم کیا انہوں نے کہاکہ اگر اداروں میں مداخلت ہوتی رہی تو سوسال بھی پاکستانی روتے رہیں گے اطلاعات تک رسائی مفادات کے ٹکرائو احتساب اور کرپشن کی روک تھام کے قوانین پاس کئے اب کوئی وزیر یابیوروکریٹ اپنی کرسی کافائدہ نہیں اٹھاسکتا ہماری حکومت کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے میرے آفس کے اخراجات بھی معلوم کرناچاہیں تو پتہ چل سکتاہے کرپشن کی روک تھام کیلئے عوام ہمیں چوروں سے آگاہ کرے انہیں انعام سے تیسری رقم حصہ دی جائے گی ہم نے احتساب کاقانون پاس کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ احتساب بل پاس کیاوفاق کو چیلنج کرتا ہوں وہ ایسا بل پاس کرکے دکھائے ۔یہ ہے ہماری کارکردگی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سے مقابلہ کرے فرق انہیں نظر آجائے گا۔