Live Updates

زندگی کے آخری پانچ اوورزعوام کوتباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا ،آخری امید عمران خان ہیں ،شیخ رشید

اس نظام سے علم بغاوت کااعلان کرتا ہوں، پانچ ججوں نے قطری خط کو مسترد کیا وزیراعظم ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں ، جلسہ سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ زندگی کے آخری پانچ اوورزعوام کوتباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا آخری امید عمران خان ہیں اس نظام سے علم بغاوت کااعلان کرتا ہوں پانچ ججوں نے قطری خط کو مسترد کیا وزیراعظم ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوتحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ سجن جندال کس خوشی میں پاکستان آیا افغانستان میں سب سے بڑا بم گرایا گیا جس میں را کے چودہ ایجنٹ مارے گئے اس کے بعدمزارشریف پر حملہ ہوا جس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے عمران خان آخری امید کی کرن ہیں جس ملک میں وزیراعظم ہائوس سیکیورٹی رسک ہو اس کاوزیراعظم بھی سیکیورٹی رسک ہے وزیراعظم ڈان لیکس کی رپورٹ روکناچاہتے ہیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنا جس میں وزیراعظم کے بچے آٹھ آٹھ کروڑ کے فلیٹوںکے مالک ہوجاتے ہیں اور غربت کی وجہ سے پانچ بچوں کاباپ چوہے مار گولیاں اپنے بچوں کو دیکرہلاک کردیتا ہے انہوں نے کہاکہ ریاض حسین پیرزادہ نے بہت اچھا کام کیا ہے انہوں نے چوروں کو بے نقاب کیا پانچ ججوں نے قطری خط کو مسترد کردیا دوججوں نے کہاکہ وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے جبکہ تین نے کہاکہ ان کو ایک موقع اوردیاجائے نندی پورپراجیکٹ ،قائداعظم سولرپارک، نیلم، داسو ڈیم کہاں گئے ساٹھ دن اور انتظار کریں گے انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کامعاملہ اسمبلی میں زیربحث آناچاہیے تھا میں اس نظام سے علم بغاوت کااعلان کرتاہوں زندگی کے آخری پانچ اووروں میں عوام کی زندگی تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا یہ امید اسفندیارولی سے نہیں لگاسکتا اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو عمران خان کی قیادت میں ٹیڑھی انگلی سے نکالیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :