Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے میں ہاتھاپائی ،ْکھلاڑی آپس میں الجھ پڑے ،ْ ایک دوسروے گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش ،ْکپڑے پھاڑ دیئے

کھلاڑیوں کے درمیان وی آئی پی گیٹ کے پاس لڑائی ہوئی ،ْپی ٹی آئی کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا

جمعہ 28 اپریل 2017 23:11

تحریک انصاف کے جلسے میں ہاتھاپائی ،ْکھلاڑی آپس میں الجھ پڑے ،ْ ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گرائونڈ میں جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی کارکنوں کے درمیان آپس ہی میں جھگڑا ہوگیا ۔ جمعہ کو تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کے درمیان وی آئی پی گیٹ کے پاس لڑائی ہوئی ،ْپی ٹی آئی کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا ہے جبکہ گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش بھی کی۔ کارکنوں نے ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے مقامی قائدین نے کارکنوں کوٹھنڈا کرنے کی بھی کوشش کی تاہم انہیں بھی دھکے پڑے جبکہ کارکنوں اور مقامی قائدین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات