Live Updates

بھارتی ٹائیکون اور کرپشن کے ٹائی ٹینک کی خفیہ ملاقات بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہے ،ْسعید غنی

عمران خان نے بھی بھارت یاترا کی تو قاتل مودی کے دربار میں بھی حاضری دی ،ْبیان کرکٹ میں بال ٹمپرنگ کرنے والا شخص شواہد میں ٹمپرنگ نہ کرے ،ْ یہ سوال زور پکڑ رہا ہے عمران خان کو رقم کی آفر ہوئی تھی یا انہوں نے فرمائش کی تھی، سینیٹر روبینہ خالد

جمعہ 28 اپریل 2017 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے بھارتی اسٹیل کے ٹائیکون سجن جندل کے خفیہ دورے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹائیکون اور پاکستان میں کرپشن کے ٹائی ٹینک کی خفیہ ملاقات بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں آکر غیرملکی امیروں سے دوستیاںاور بیرون ملک اثاثے بناتے ہیں۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ بھارت ایک طرف کشمیر میں معصوم انسانوں کا خون بہا رہے ہیں اور دوسری طرف پاکستانی سرحد کے اندر گولہ باری کرکے دہشتگردی کر رہے ہیں ان حالات میں جندل اور وزیر اعظم کی ملاقات شرمناک ہے ،ْیہ عمل ثابت کرتا ہے کہ بھارت کی پاکستان سے دشمنی ہے اور نواز شریف سے نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی بھارت یاترا کی تو قاتل مودی کے دربار میں بھی حاضری دی۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ دوستی ممالک کے درمیان ہوتی ہے افراد کے درمیان نہیں۔ ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کرپشن کے سند یافتہ گارڈ فادر ہیں ،ْ چندے کے نام پر رقم لینے کے عادی۔ موصوف نے تو بھارت میں بھی جا کر چندہ وصول کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بال ٹمپرنگ کرنے والا شخص شواہد میں ٹمپرنگ نہ کرے۔ شواہد چھپانا بھی سنگین جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ عمران خان کو رقم کی آفر ہوئی تھی یا انہوں نے فرمائش کی تھی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کی طرف سے مٹھائیاں کھانے کا عمل ثابت کرتا ہے کہ عمران خان نے رقم وصول کرلی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات