ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریر شدہ 250 کتابوں پر مشتمل سیٹ نیشنل پریس کلب لائبریری کو عطیہ کردیاگیا

جمعہ 28 اپریل 2017 23:05

ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریر شدہ 250 کتابوں پر مشتمل سیٹ نیشنل پریس کلب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائدبانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریر شدہ 250 کتابیں،جس میں خصوصی طور پردہشت گردی کیخلاف 600صفحات پر مشتمل فتوی، امن نصاب نیشنل پریس کلب کی لائبریری کیلئے صدر این پی سی شکیل انجم کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کی لائبریری میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان عمر ریاض عباسی، عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، میڈیا کوآرڈی نیٹر غلام علی خان،راجہ منیر اعجاز،ملک طاہر جاوید،حنیف سندھیلہ ،عرفان طاہراورنیشنل پریس کلب کی جانب سے صدر پریس کلب شکیل انجم، سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری علی رضا علوی و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمر ریاض عباسی نے نیشنل پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب کی لائبریری میں ڈاکٹر طاہر القادری کی لکھی گئی کتابیں رکھنے کا فیصلہ مثبت سوچ کا نتیجہ ہے اور پریس کلب کے عہدیداران کی علم سے محبت اوردوستی کاواضح ثبوت ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دہشت گردی کے خلاف فتوے اور امن نصاب کو پوری دنیا میں پذیر آئی ملی ،اور امن کے قیام کے لئے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا،اس موقع پر صدر پریس کلب شکیل انجم نے عوامی تحریک کے عہدیداران کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن کے قیام اور شعور کی آگہی کے لئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ،علی رضا علوی نے نیشنل پریس کلب کی لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ دینے پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے تہنیتی پیغام بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :