لاہور ہائیکورٹ بار کاپانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم سے استعفے کے معاملہ پر وکلا ء کنونشن بلانے کا اعلان

جمعہ 28 اپریل 2017 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم سے استعفے کے معاملہ پر وکلا ء کنونشن بلانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر سعید راں نے دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امکان ہے کہ وکلا کنونشن مئی کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں بلایا جائے گا ۔

نوازشریف کی طرف سے استعفیٰ نہ دینے پر تحریک شروع کرنے کے بارے میں مشاورت حتمی مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ اگر وزیراعظم نے از خود استعفیٰ نہ دیا تو وکلا ء ایسی تحریک شروع کریں گے جو مدتوں یاد رکھی جائیگی۔