Live Updates

ْتحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی کو دوسرا خط لکھ دیا

اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق معلومات کی فراہم کی جائیں،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) تحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عمل درآمد کے حوالے سے کو ڈی جی ایف آئی کو دوسرا خط لکھ دیاہے۔تفصیلات کی مطابق یہ خط بھی تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے لکھا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے 15روز میں سپریم کورٹ کے حکم نامے پر عملدرامد اور پیش رفت سے آگاہی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرامد سے متعلق معلومات کی فراہم کی جائیں۔

5اپریل 2017کو لکھے گئے خط کا آپ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ڈی جی ایف آئی اے ذاتی منشا و مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آئیں کا نفاذ یقینی بنائیں بصورت دیگر عدالت عظمی کی حکم عدولی سمیت دیگر امور پر عدالت عظمی سے رجوع کیا جائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات