Live Updates

عمران خان اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں ،وہ پہلے 35پنکچر کے الزام سے بھاگے تھے، اب 10روپے آفر کے الزام سے بھی بھاگیں گے ، ہم بھی زبان رکھتے ہیں ، عمران خان کا پیچھا کرتے رہیں گے ، عمران کان جھوٹ بولنے کی ہر حد کرا چکے ہیں

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 23:05

عمران خان اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں ،وہ پہلے 35پنکچر کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں وہ پہلے 35پنکچر کے الزام سے بھاگے تھے اب 10روپے آفر کے الزام سے بھی بھاگیں گے ، ہم بھی زبان رکھتے ہیں ، عمران خان کا پیچھا کرتے رہیں گے ، عمران کان جھوٹ بولنے کی ہر حد کرا چکے ہیں ۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جتنے بھی جلسے کر لے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پاکستان پیپلزپارٹی ایک تجربہ کار جماعت ہے وہ خطرے کی لائن سے باہر نہیں جائے گی ، عمران خان کو کبھی وزارت عظمیٰ کا خواب آتا ہے تو کبھی 10ارب کی آفر کا خواب دیکھتے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جھوٹ بولنے کی کوئی حد ہوتی ہے مگر عمران خان ہر حد پار کر چکے ہیں اب کی بار ان کے جھوٹ کو پکڑ لیں گے ، ہم بھی زبان رکھتے ہیں ، عمران خان کا پیچھا کرتے رہیں گے ، پہلے 35پنکچر کے الزام سے بھاگے تھے اب 10روپے آفر کے الزام سے بھی بھاگیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استعفیٰ کا مطالبہ پہلی بار نہیں ہوا استعفیٰ مانگنے والے مانگتے رہ جائیں گے ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے وہ تو خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں ان سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے ۔ (ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات