وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کے حق میںبڑے بڑے بینرزآویزاں ہمارا مقبول وزیراعظم،ہمارا فخر وزیراعظم کے نعرے درج

جمعہ 28 اپریل 2017 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کے حق میں جگہ جگہ بڑے بڑے بینرز لگا دیے گئے جن پر ہمارا مقبول وزیراعظم،ہمارا فخر وزیراعظم کے نعرے درج ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں شاہراہ دستور ، ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب کنونشن سینٹر چوک ، سپر مارکیٹ ،کشمیر ہائی وے اور دیگر مقامات پر وزیراعظم محمد نوازشریف کے حق میں بڑے بڑے بینرز لگ گئے ہیں جن پر درج ہے کہ ہمارا مقبول وزیراعظم ،قابل فخر وزیراعظم اور دیگر نعروں پر مبنی بھی بینرز لگائے گئے ہیں ۔ یہ بینرز سپریم کورٹ سے پانامہ لیکس پر آنے والے فیصلے کے بعد آویزاں ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ہر روز ان بینرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ (اع)

متعلقہ عنوان :