راولپنڈی ، بزرگ صحافی و کالم نگار شفاعت شیخ کو بھتہ نہ دینے پر اغواء کرنے کی کوشش اور شدید زدوکوب کیا گیا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا سی پی او راولپنڈی سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ 28 اپریل 2017 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) بزرگ صحافی و کالم نگار شفاعت شیخ کو بھتہ نہ دینے پر اغواء کرنے کی کوشش اور شدید زدوکوب کیا گیا واقعات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے کشمیر روڈ پر واقع زمکو آٹوز پر کام کرنے والے نوجوان مسلح ابرار ہزاروی نے ایک ساتھی بادشاہ خان کے ہمراہ آکر چالیس ہزار روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا جس کے انکار پر انہوں نے زبردسی اغواء کی کوشش کی جس پر وہاں موجود افراد کی مدد سے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تاہم ابرار نامی نوجوان جس کی عمر 28 سال بتائی جات ہے اپنے آپ کو تاجی کھوکھر کا خاص ادمی ظاہر کرتا ہے اور 125 موٹر سائیکل پر بھی 333 اور کبھی 302 کا جعلی نمبر آویزاں کردیتا ہے بزرگ صحافی کو آعواء برائے تاوان اور تشدد کا نشانہ بنانے پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم اور جنرل سیکرٹری یعقوب نے سی پی او راولپنڈی سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر اس غنڈہ گردی کے خلاف سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔

(عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :