ملک کو ہر رنگ و نسل کے فسادی سے پاک کرکے رہیں گے، آرمی چیف

دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گریژن اور پسرور کینٹ کا دورہ ، افسروں ا ور ر جوانوں سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:03

ملک کو ہر رنگ و نسل کے فسادی سے پاک کرکے رہیں گے، آرمی چیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو ہر رنگ و نسل کے فسادی سے پاک کرکے رہیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ قوم کے تعاون سے جاری رہے گی ۔ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گریژن اور پسرور کینٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو دورہ کے موقع پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں‘ آپریشن ردالفساد پر پیش رفت اور مردم شماری کے عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں ا ور ر جوانوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ ملک سے فسادیوں کا مکمل طور پر خاتمہ کریں گے چاہے وہ کسی بھی رنگ و نسل سے ہی کیوں نہ ہوں۔ قوم کی مدد سے ملک سے فسادیوں کا خاتمہ ہوگا۔ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :