راولپنڈی، رحمان آباد سٹیشن پر نجی میڈیکل کی کالج کی تھرڈ ایئر کی طالبہ میٹرو بس سے گر کر جاں بحق

صادق آباد پولیس نے متوفیہ کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 28 اپریل 2017 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے رحمان آباد سٹیشن پر نجی میڈیکل کی کالج کی تھرڈ ایئر کی طالبہ میٹرو بس سے گر کر جاں بحق ہو گئی صادق آباد پولیس نے متوفیہ کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق تعمیر ملت شفا میڈیکل کالج اسلام آباد کی تھرڈی ایئر کی طالبہ سمیرا سکنہ سرسید چوک کالج جانے کے لئے جمعہ کی صبح لیاقت باغ میٹرو بس سٹیشن سے کالج کے لئے بس پر سوار ہوئی رحمان آباد کے قریب میٹرو ٹریک پر مرمت کاکام جاری تھا ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے بس میٹرو ٹریک پر نصب بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس سے بس کا شیشہ ٹوٹنے سے شیشے کے ساتھ کھڑی سمیرا بس سے نیچے گر گئی اور بس کے ٹائر کے نیچے آکر کچلی گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی جو موقع پر دم توڑ گئی ایس ایچ او تھانہ صادق آباد راجہ طاہر کے مطابق متوفیہ کے بھائی کی درخواست پر میٹرو بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ نمبر448درج کر لیا ہے مقدمہ میںقتل خطا کی دفعہ 320 اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کی دفعہ 279کی دفعات شامل کر کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیںتاہم ڈرائیور تاحال گرفتار نہیں ہو سکاادھر ساتھی طالبہ کی موت کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ کالج کے درجنوں طلبا و طالبات نے خیابان جوہرکے میٹرو سٹیشن کے قریب احتجاج کیااور مطالبہ کیا کہ بس ڈرائیور کو فی الفور گرفتار کیا جائیبصورت دیگر میٹرو سروس کو بند کر کے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا طلبا کا موقف تھا کہ ڈرائیور نے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا،انہوں نے میٹرو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ میٹرو بس کے لیے تربیت یافتہ ڈرائیور اور عملہ تعینات کیا جائے یادرہے کہ میٹرو بس ٹریک پر یہ تیسرا حادثہ ہے جس میں ایک خاتون پہلے بھی جاں بحق ہو چکی ہے ۔